خیرپور:مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ،خواتین بچے سمیت 30 زخمی

خیرپور:مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم ،خواتین بچے سمیت 30 زخمی

  

خیرپور(خصوصی رپورٹ )خیرپور کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم 30سے زائد مسافر زخمی ،زخمیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں10 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے سول اسپتال میں ایمر جنسی نافذ ڈاکٹر کی کمی کے باعث زخمیوں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق خیرپور کے تھانہ ببرلو کی حدود قومی شاہراہ پر ٹھیڑی کے مقام پر جیکب آباد سے کراچی جانے والے مسافر کوچ ٹرک کو اوور ٹیک کرتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 30سے زائد مسافر زخمی ہو گئے جن میں10مسافروں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے زخمیوں میں مسماۃ الطاف ،محمدجان ،عبدالمجید ،کلیم اللہ،عبدالستار،ممتاز علی ،کوچ ڈرائیورپرویز ،سہیل عبدالکریم،آزاد،مختیار،رحیمہ لاشاری،تسلیماں،آصفہ،سکینہ و دیگر شامل ہیں حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول اسپتال خیرپور میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر وں کو طلب کرلیا گیا جائے وقوع پر ریسکیو ٹیم زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث زخمیوں کو طبی امداد دینے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی سول اسپتال پہنچ کر ڈاکٹرس اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہدایت دیں کہ زخمیوں کو تما تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں اورزخمیوں کو ادویات بچوں کو دودھ اور بسکٹ ودیگر سہولیات فراہم کی جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -