سعودی حکومت نے حج کی تیاریوں کی تکمیل کیلئے 29شعبان کی ڈیڈ لائن دیدی

سعودی حکومت نے حج کی تیاریوں کی تکمیل کیلئے 29شعبان کی ڈیڈ لائن دیدی

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے حج 2016ء کی تیاریوں کی تکمیل کے لیے 29شعبان کی ڈیڈ لائن دے دی ،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کے معاملات یکم رمضان سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہیں 22اپریل سے پرائیویٹ حج سکیم کے لیے حج آرگنائزر کے منظم کارڈ بن سکیں گے 22اپریل سے پہلے ہی حج2016ء کے لیے ای سسٹم آن ہو جائے گا پاکستانی حج آرگنائزر کو مکہ کے ساتھ ساتھ مدینہ کے ہوٹلوں کے ایگریمنٹ بھی وقت سے پہلے مکمل کرنا ہو ں گے گزشتہ سال تک حج معاملات رمضان المبارک کے بعد آزاد ہوتا تھا سعودی حکومت نے وزارت الحج سعودیہ کو اور سعودی وزارت الحج نے دنیا بھر کے ممالک کو حج امور گزشتہ سال کی نسبت دو ماہ پہلے کمل کرنے کی ہدایت کی ہے،اس کے لیے 29شعبان آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -