مسافرپہلے پی آئی اے کال سینٹر سے پروازوں کی آمدورفت کی معلومات لیں ،ترجمان
لاہور(خبر نگار خصوصی) ترجمان پی آئی اے نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایئر پورٹ آنے سے پہلے پی آئی اے کال سینٹر سے پروازوں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کریں کیونکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے اور خاص طور پر راولپنڈی، ملتان ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور لاہور کے ایئر پورٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافروں کا تحفظ ایئر لائن کی اولین ترجیح ہے اور لاہور کے علاوہ دوسرے ایئر پورٹس پر حد نگاہ 350 میٹر ہونے پر ہی پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں، جبکہ لاہور میں جدید ترین ILS-CAT3B سسٹم کی تنصیب کے بعد پروازیں معمول کے مطابق آپریٹ کی جارہی ہیں لیکن لاہور ایئر پورٹ پر اگر حد نگاہ 50 میٹر سے کم رہ جائے تو پروازیں آپریٹ نہیں کی جا سکتی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مسافر پی آئی اے کال سینٹر 111-786-786 سے پروازوں کی آمدورفت کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔
پروازوں کے شیڈول