لیاری میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ قابل مذمت ہے، مولا بخش چانڈیو

لیاری میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ قابل مذمت ہے، مولا بخش چانڈیو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے گذشتہ روز لیاری کے علاقے چاکیوراڑہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دفتر کے قریب ہونے والے دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اپنے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کی بدترین دشمنی ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے ہونے والا یہ حملہ ایک نہایت ہی بزدالانہ اور نفرت انگیز اقدام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ کیونکہ اس حملہ میں 8 بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوئے ۔ اس موقع پر صوبائی مشیر اطلاعات نے متعلقہ طبی اداروں کو زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی اور متاثرہ افراد کے ساتھ ہمددری کا اظہار کرتے ہوئے ،زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔

مزید :

صفحہ آخر -