مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پولیس اہلکار 4 رائفلیں لیکر فرار ٗ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

مقبوضہ کشمیر ،بھارتی پولیس اہلکار 4 رائفلیں لیکر فرار ٗ علاقے میں خوف وہراس ...

  

سرینگر (این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ضلع اسلام آباد کے قصبہ بجبہاڑہ میں بھارتی پولیس کے ایک ڈی ایس پی کا ذاتی محافظ چار AK-47 رائفلیں لے کر فرار ہوگیا ہے۔ کندلن شوپیان سے تعلق رکھنے والا شکور احمد دوروز قبل بجبہاڑہ سے پراسرار طور لاپتہ ہوگیاہے جبکہ اس کے تین مزید دوست بھی روپوش ہوگئے ہیں۔ بھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل کشمیر سید جاوید مجتبیٰ گیلانی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ مذکورہ پولیس اہلکار ایس ڈی پی او بجبہاڑہ ارشاد احمد بٹ کی سرکاری رہائش گاہ پر ان کے ذاتی محافظ کے طور پرتعینات تھا۔ اطلاعات کے مطابق شکور احمد کے ساتھ کندلن کے ہی رہنے والے اس کے دو دوست غازی فیاض احمد ڈار اور عاقب احمدڈار اور عابد احمد بٹ ساکن کنہ ہامہ بھی روپوش ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل شکور احمد اور اس کے دوست ممکنہ طور پرمجاہدین کی صفوں میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -