عالمی سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،طاہر القادری

عالمی سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے،طاہر القادری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے خاتمے اور عالمی معاشی سرگرمیوں کا حصہ بننے پر ایران کے عوام کو مبارکباد دی ہے ،انہوں نے کہاکہ اسلامی برادر ملک ایران کے عوام نے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ عالمی سطح پر نا مساعد حالات اور لاتعداد سیاسی ،معاشی اور سماجی تکلیفوں کا سامنا کیا۔انہوں نے کہاکہ میری دلی دعا ہے کہ عالم اسلام کا ہر ملک معاشی حوالے سے خود مختار اور باوقار ہو اور علاقائی اور بین الاقوامی امن کے قیام کیلئے اپنا موثر اور لیڈنگ کردار ادا کر سکے اورعالم اسلام داخلی ،سیاسی ،سماجی اتحاد کی قوت اور بر کت سے بہرا مند ہو ۔انہوں نے کے کہاکہ بعض قوتیں عالم اسلام کو متصادم رکھ کر عالمی امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ان سازشوں کا متحد ہو کر مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم ممالک کے داخلی انتشار کا فائدہ اٹھا کر کچھ دہشت گرد گروپس اسلام کا لبادہ اوڑ ھ کر انسانیت کے خلاف گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ،ایسے خارجیوں کے قلع قمع کیلئے عالم اسلام متحد ہو کر امن کوششوں کو نتیجہ خیز بنائے ۔

طاہر القادری

مزید :

صفحہ آخر -