آغا افتخار حیدر سپرد خاک ، رسم قل آج آبائی گاؤں میں اداکی جائیگی

آغا افتخار حیدر سپرد خاک ، رسم قل آج آبائی گاؤں میں اداکی جائیگی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) روزنامہ ’’پاکستان‘‘ کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ عامر خان کے کزن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی آغا علی حیدر کے سسر آغا افتخار حیدر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے وہ کچھ عرصے سے علیل اور ڈاکٹرز ہسپتال میں زیر علاج تھے انہیں گزشتہ روز آبائی گاؤں چک حیدر آباد تحصیل و ضلع ننکانہ صاحب میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم کی رسم قل آج بروز پیر 10بجے صبح ان کی رہائش گاہ واقع چک حیدر آباد ننکانہ صاحب میں ادا کی جائے گی۔

رسم قل

مزید :

صفحہ آخر -