پاکستان کو لبرل اور سیکولر ریاست کسی صورت نہیں بننے دیں گے ،فضل الرحمٰن

پاکستان کو لبرل اور سیکولر ریاست کسی صورت نہیں بننے دیں گے ،فضل الرحمٰن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(صباح نیوز) سربراہ جمعیت علماء اسلام وچئیرمین قومی کشمیر کمیٹی مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پاکستان کولبرل اور سیکولر ریاست کسی صورت نہیں بننے دیں گے اس کی راہ میں مدارس دینیہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں مدارس کے خلاف پروپیگنڈے سامراجی طاقتوں کی ایما ء پر ان کے مقامی لبرل اورسیکولر ایجنٹ ہی کرتے ہیں۔ مدارس دینیہ رشدوہدایت کے مراکز ہیں اسلامی سیاست میں علماء کرام کوکردار ادا کرناہوگاوطن عزیز کومسائل سے نکالنے کیلئے نسل نوکی فکری بنیادوں پر تربیت ضروری ہے برصغیر میں اسلام کی اشاعت میں خانقاہوں کااہم کردار ہے دینی مدارس کے طلبہ اپنے علوم میں رسو خ پیداکرتے ہوئے اپنے اساتذہ اور مراکز سے ربط میں رہیں وطن عزیز میں نفاذاسلام کے لئے پرامن جدوجہدکریں مدارس دینیہ نے پاکستان سے ناخواندگی کی شرح کم کرنے میں اہم کردا ر ادا کیا ان خیالات کااظہار انھوں نے گزشتہ روز دینی ادارہ دارالعلوم زکریا ترنول اسلام آباد میں طلبہ کرام سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر ممتاز روحانی شخصیت مولاناپیر عزیز الرحمن ہزاروی ،مفتی اویس عزیز ،صاحبزادہ عتیق الرحمن ودیگر بھی موجود تھے مولانافضل الرحمن نے کہاکہ مدارس دینیہ کے طلبہ اپنے کردار اور اعمال کی وجہ سے پورے معاشرے میں نمایاں ہوتے ہیں یہی وجہ ہے ہردورحکومت میں مدارس کے خلاف پروپیگنڈے کیے گئے مگر مدارس کے اجلے کردار اور حب الوطنی کی وجہ سے انکے کردار کونہ صرف تسلیم کیاگیا کہ بلکہ پروپیگنڈے بھی دم توڑگئے جب تک ہمارے طلبہ اپنے علم میں رسوخ ،تقویٰ ،للٰہیت اور اخلاص کے زیور سے آراستہ رہیں گے اسوقت تک انھیں کسی سے خطرہ نہیں ہوگاعلماء حق نے ہر دور میں دین اسلام وملک پاکستان کیلئے قربانیاں دی ہیں اور باطل کے سامنے کبھی سر نہیں جھکایا دین دشمن قوتیں ملک پاکستان اور دین اسلام کو مٹانے کیلئے مغربی قوتوں کیساتھ مل کر نقصان پہنچانا چاہتی ہیں لیکن ہمارا عزم ہے کہ ایسی قوتوں کو کسی صورت میں انکے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انھوں نے کہاکہ پاکستان کولبرل اور سیکولر ریاست کسی صورت نہیں بننے دیں گے اس کی راہ میں مدارس دینیہ سب سے بڑی رکاوٹ ہیں مدارس کے خلاف پروپیگنڈے سامراجی طاقتوں کی ایما ء پر ان کے مقامی لبرل اورسیکولر ایجنٹ ہی کرتے ہیں انھوں نے کہاکہ مدارس میں کی شجرہ نسب اصحاب صفہ کے اس مدرسہ سے ملتا ہے جس کے فیضان یافتہ طلبہ نے آدھی دنیا سے زاہد پر حکومت کی اسلام کی عظمت اور رفعت کالوہاپوری دنیاسے منوایاہمارے طلبہ بھی دینی سیاست میں عبادت اور ذمہ داری سمجھ کر آئیں پاکستان اسلام کے نام پر بناہے اور نفاذ اسلام ہی اسکی منزل ہوگی۔

مزید :

صفحہ آخر -