فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس رعایت نہ دینے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا ٹیکس رعایت نہ دینے کا فیصلہ

  

  • لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیونے عوام کو مزید ٹیکس رعایت نہ دینے کے لئے فیصلہ آج کرے گا جبکہ رعایتی ایس آر اوز واپس لے کر 125 ارب روپے کے مزید ٹیکس میں اضافہ کیا جائے گا ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر عوام کو دیئے گئے تمام ٹیکس رعاتیں ختم کرنے کے لئے چیئرمین ایف بی آر کی زیر صدارت بورڈ آف کونسل کا اہم اجلاس آج ہو گا ۔ گزشتہ دو سال میں 260 ارب روپے کے رعایتی ایس آر اوز واپس لئے جا چکے ہیں ۔ آئی ایم ایف سے معاہدے کے مطابق جون 2016 تک عوام کو دیئے گئے تمام ٹیکس ریلیف واپس لئے جانے تھے ایف بی آر نے اسی روڈ میپ کے مطابق تمام بے نامی اور رعایتی ایس آر اوز واپس لینے کے لئے ایف بی آر کا اعلی سطح کا اجلاس آج ہو رہا ہے ۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رعایتی ایس آر اوز واپس لینے سے مختلف شعبوں میں ٹیکس میں اضافہ ہو جائے گا اور اس سے ایف بی آر کا رکھا گیا ریونیو ہدف 3104 ارب روپے حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔آئی ایم ایف سے آئندہ مذاکرات 26 جنوری کو ہوں گے اور اس سے پہلے تمام ایس آر اوز واپس لے کر قوم پر نئے ٹیکس کا تحفہ دیا جائے گا ۔

    ایف بی آر

مزید :

صفحہ آخر -