سعودی عرب کا 20 فیصد حج کوٹہ 2016 ء میں بھی نہ بڑھانے کا اعلان

سعودی عرب کا 20 فیصد حج کوٹہ 2016 ء میں بھی نہ بڑھانے کا اعلان

  

 لاہور(میاں اشفاق انجم سے)حج2016ء سعودی حکومت نے نازک ترین حالات کے پیش نظر حج 2016ء میں حرم کی توسیع کی وجہ سے کم کیا گیا 20فیصد حج کوٹہ حج2016ء میں بھی نہ بڑھانے کا اعلان کر دیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج2016ء کا ایم او یو 18فروری کو سائن ہو گا ،سعودی وزارت الحج نے تاریخ اور ایجنڈا جاری کر دیا پاکستان سے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی قیادت میں وفد ایم او یو سائن کرنے کے لیے سعودی عرب جائے گا پاکستان کا حج کوٹہ 2016ء میں بھی 2015ء والا رہے گا ،حج2016ء تک حرم کی توسیع جاری رہنے کا امکان ،روزنامہ پاکستان کو باو ثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب کی ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور حرم کی توسیع مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سعودی حکومت نے پاکستان سمیت کسی بھی ملک کا کوٹہ حج2016ء میں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ،پاکستان سے گزشتہ سال کے برابر بھی عازمین حج کی سعادت حاصل کرے گے ،سرکاری اور پرائیویٹ حج سکیم کا حج کوٹہ آدھا آدھا رہنے کا امکان ،سعودی حکومت نے 18فروری کے لیے پاکستان کو باقاعدہ دعوت نامہ اور میٹنگ کا ایجنڈا ارسال کر دیا ہے ،جووزارت حج پاکستان کو وصول ہو گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -