میرٹھ،فیس بْک نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا

میرٹھ،فیس بْک نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا
 میرٹھ،فیس بْک نے 29 سال بعد بیٹے کو والدین سے ملا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میرٹھ(خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا کے ذریعہ برسوں پہلے ختم ہو چکے تعلقات اور رشتوں کو بھی تلاش کرنا آسان ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ بھارتی شہر میرٹھ میں پیش آیا۔ 1987ء میں اپنے والدین اور گھر والوں سے ناراضگی کے سبب جمیل نامی ایک شخص نے اپنا گھر چھوڑ دیا تھا اور ممبئی جا کر بس گیا تھا۔ زندگی کی جدوجہد اور کاروباری ضرورتوں کے تقاضے قریبی رشتوں پر حاوی ہو گئے اور دوریاں بنتی گئیں۔فیس بْک سے رابطہ قائم ہونے کے بعد جہاں جمیل کو اپنے گھروالوں سے ملاقات کی بے چینی تھی ، وہیں جمیل کے اہل خانہ بھی جمیل کا بیصبری سے انتظار کر رہے تھے۔ جمعہ کو جمیل کے گھر پہنچنے پر ان کے اہل خانہ کی آنکھوں کی نمی ان کے جذبات اور خوشی کو بخوبی بیان کررہی تھیں۔ جمیل کے بارے میں ان کے گھر والوں کو کوئی معلومات نہیں تھیں جبکہ جمیل نے بھی اس دوران ان سے کسی طرح کا رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی تاہم 29 سال بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ جب قریبی رشتے داروں سے رابطہ قائم ہوا تو اپنوں کی محبت کا احساس پیدا ہوتے ہی جمیل نے اپنے آبائی وطن کا رخ کیا۔ جمیل کے گھر پہنچنے پر ان کے گاو?ں میں ان دنوں جشن کا ماحول ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -