امریکہ،قوم متحدہ اور یورپی یونین کی پابندیاں ختم،ایران پر معاشی اور تجارتی دروازے کھل گئے،اربوں ڈالر کے اثاثے بحال

امریکہ،قوم متحدہ اور یورپی یونین کی پابندیاں ختم،ایران پر معاشی اور تجارتی ...

  

ویانا/تہران(اے این این)امریکہ اور ،یورپی یونین کی عائد پابندیاں ختم ہونے کے بعد دنیا نے معاشی اور تجارتی دروازے کھول دیئے ، ایران کے اربوں ڈالر کے منجمد اثاثے بحال،عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے کی بھی اجازت مل گئی،دوسرے ملکوں کے ساتھ تجارت کو بھی وسعت دے سکے گا ،صدر حس روحانی کی قوم کو مبارکباد اور خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق جوہری توانائی کے عالمی نگران ادارے (آئی اے ای اے)نے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات پورے کر لیے ہیں جس کے بعد اس پر عائد بین الاقومی پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔آئی اے ای اے کا کہنا ہے کہ اس کے انسپیکٹروں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے اس حوالے سے تمام مطلوبہ اقدامات مکمل کر لیے ہیں۔آئی اے ای اے کیڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا آج کا دن بین الاقوامی برادری کے لیے بہت اہم ہے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے ویانا میں ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدے پورے کر دیے ہیں۔ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ایران پر پابندیاں ختم ہونے کے بعد وہ اربوں ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی منڈی میں تیل بھی فروخت کر سکے گا۔اس بات کا اعلان ویانا میں ایک مشترکہ ملاقات کے دوران کیا گیا، جس میں ایرانی وزیر خارجہ، محمد جواد ظریف شریک تھے۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگیرینی نے کہا کہ اس معاہدے سے علاقائی امن اور استحکام میں اضافہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایران نے عالمی توانائی ایجنسی کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کیا اور دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی اقدامات قابل تعریف ہیں۔امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے ایران پر پابندیاں اٹھائے جانے کے اعلان کے بعد ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے ویانا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے ایرانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا ایران کے عوام کے لیے آج خوشی کا دن ہے۔آئی اے ای اے کی جانب سے ایران پر عائد بین اقوامی پابندیوں کے خاتمے کے اعلان پر ایرانی صدر حسن روحانی نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں انھوں نے کہا میں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں اور ایرانی عوام کی عظمت کی تعظیم کرتا ہوں۔ایٹمی معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے پر اسرائیل اور امریکہ کے کچھ ارکان کانگریس کے سوا سب خوش ہیں ۔امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے بھی ایران پر امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی اقتصادی پابندیوں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ویانا میں بات کرتے ہوئے جان کیری نے کہا ایران نے اس حوالے سے بہت اہم اقدامات اٹھائے ہیں جس کے بعد امریکہ اور یورپی یونین نے فوری طور پر ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لیں ہیں۔امریکی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا پوری دنیا اور خصوصا مشرقِ وسطی میں ہم اور ہمارے اتحادی محفوظ ہو گئے ہیں۔سمجھوتے پر عمل در آمد کے نتیجے میں، ایران کو اب بیرون ملک بینکوں میں منجمد اثاثوں تک رسائی ہوگی۔ اِن اثاثوں کا اندازہ 50 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ اب ایران دوسرے ملکوں کے ساتھ اپنی تجارت کو وسعت دینے کا مجاز ہوگا

مزید :

صفحہ اول -