فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ سننے کے باوجود ہمیں جمہوریت بہت عزیز ہے:خورشید شاہ

فرینڈلی اپوزیشن کا طعنہ سننے کے باوجود ہمیں جمہوریت بہت عزیز ہے:خورشید شاہ

  

لاڑکانہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں فرینڈلی اپوزیشن ہونے کا طعنہ دیا جا رہا ہے لیکن ہم کو جمہوریت بہت عزیز ہے، جب ملک میں بڑے عرصے تک ڈکٹیٹر شپ رہے تو ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں۔نجی ٹی وی کے صحافی سہیل وڑائچ کی کتاب’’ قاتل کون‘‘ کے سندھی ترجمے کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے کبھی بھی جمہوریت کا ساتھ نہیں چھوڑا، جمہوریت کیلئے دی گئی ان کی قربانی عوام کیلئے بڑا پیغام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران حاکمیت کو بچانے کے لئے سوچتا ہے جبکہ لیڈر قوم اور مستقبل کے لئے سوچتا ہے، اس میں ہی ہمیں ڈھونڈنا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا قاتل کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ سہیل وڑائچ کی کتاب اہم دستاویز ہے جس میں کافی مواد موجود ہے۔ تقریب سے سہیل وڑائچ، مسلم لیگ فنکشنل کی رکن سندھ اسمبلی مہتاب اکبر راشدی، صحافی ذوالفقار گرمانی، ادیب مختیار سموں، پریس کلب کے صدر ایس اقبال بابو نے بھی خطاب کیا۔

مزید :

صفحہ اول -