دہشتگردی میں 70فیصد کمی آئی ،معاشی عدم استحکام کا کوئی خدشہ نہیں:سرتاج عزیز

دہشتگردی میں 70فیصد کمی آئی ،معاشی عدم استحکام کا کوئی خدشہ نہیں:سرتاج عزیز

  

اسلام آباد(اے این این) وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے،دہشتگردی میں 70فیصد کمی آئی،معاشی عدم استحکام کا کوئی خدشہ نہیں ، ہماری حکومت پرامن ہمسائیگی اور تمام ملکوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خارجہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ا انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے آپریشن ضرب عضب اور انسداد دہشتگردی کے قومی لائحہ عمل پر کامیابی سے عملدرآمد جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ساٹھ سے ستر فیصد تک کمی آئی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہے اور حکومت کی پالیسی درست سمت میں گامزن ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ملک میں کسی معاشی عدم استحکام کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

مزید :

صفحہ اول -