ملک بیشتر علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق،موٹروے بند پروازیں معطل

ملک بیشتر علاقوں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 4افراد جاں بحق،موٹروے بند ...

  

لاہور ،شیخوپورہ،اسلام آباد (کامرس رپورٹر، بیورورپورٹ،آئی این پی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نظر صفر ہو گئی جس کے باعث موٹروے کو جزوی طور پر بند کر دیا گیا ،پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہو کر رہ گیا، دھند کے باعث حادثات میں 4افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے، لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد،پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر حد نظر صفر ہو جانے کے باعث شہریوں کو سفر میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، بیشتر شہروں میں جی ٹی روڈ اور موٹروے پر بے حد دھند کے باعث شہریوں کوغیر ضروری سفر کرنے سے گریز اورفوگ لائٹس استعمال کرنے اور سفر کے دوران محتاط ڈرائیونگ کی ہدایت کی گئی ، محکمہ موسمیات نے پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کی پیشگوئی کی ۔ تفصیلات کے مطابق دھند کے باعث لاہور،اسلام آباد، فیصل آباد،پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر حد نظر صفر ہو جانے کے باعث شہریوں کو سفر میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔راولپنڈی ایکسپریس وے پر حد نظر 30میٹر سے بھی کم رہ گئی ۔ حکام کی جانب سے موٹروے کو متعدد مقامات پر بند کر دیا گیا ۔ دھند کے باعث پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہوا ہے اور اندرون ملک و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئی ۔گردونواح میں شدید دھند کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کے نتیجہ میں 1شخص جاں بحق جبکہ بچے سمیت 2افراد بری طرح زخمی ہوگئے ،جی ٹی روڈ مریم آباد کے قریب شدید دھند کے باعث تیزرفتار موٹر سائیکل سوار ڈئیوائیڈر سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا ہلاک ہونے والا شخص چھاپانوالی کارہایشی بیان کیا گیا ہے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی علاقہ مکینوں نے متعلقہ تھانہ کی پولیس کو اطلاع کردی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے،مرزا ورکاں روڈپر علی الصبح شدید دھند کے باعث ایک مرغیوں والوں ڈالے سے ٹکرا کر مرزا ورکاں کا رہایشی موٹر سائیکل سوار نوجوان عامر بری طرح زخمی ہوگیا جسکو ریسکیو1122کے اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا ہے ،حافظ آبادروڈ ڈیرہ کیر والہ کے قریب تیزرفتار مسافرٹیوٹا نمبری4078ایل ایچ ایم سے ٹکر اکر ایک کمسن بچہ شدید زخمی ہوگیا جسکو تشویشناک حالت کی بنا کر لاہور کے میوہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پر اسکی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے جبکہ ٹیوٹا ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا پولیس نے ٹیوٹا ویگن کو اپنے قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کردی ہے۔نوابشاہ میں دھند کے باعث حادثات میں تین افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق پنجاب کے بیشتر میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔فیصل آباد میں حد نگاہ 20، جھنگ 40، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،ڈیرہ غازی خان 50، جوہرآباد 90،بھکر،ساہیوال 100،راولپنڈی،کوٹ ادو، اوکاڑہ 200، شہیدبینظیرآباد 400،گجرات 500، ملتان، منگلہ 800اور جہلم، سیالکوٹ، جیوانی، نور پور تھل میں 1000 میٹر رہی ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم ژوب ، مالاکنڈ ڈویژن بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طو پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔اگلے دو سے تین روز کے دوران ملک کے اکثر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنیکا امکان ہے۔یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی 11،استورمنفی 08 ، گوپس،کالام منفی 06،پاراچنار منفی05، کوئٹہ، گلگت، دیر منفی 03 ، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 02، مری اور ژوب،دالبندین میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی شدید دھند کے باعث حد نگاہ 30 میٹر سے بھی کم ہو گئی جس کی وجہ سے بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا۔ شدید دھند کے باعث کراچی، کوئٹہ اور گلگت سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں جب کہ دوبئی، جدہ، مدینہ، شارجہ، کوپن ہیگن، لندن، مانچسٹر، استنبول، کویت اور دوہا سے آنے والی پروازیں بھی متاثر ہوئیں۔

مزید :

صفحہ اول -