لاہور ،کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کو چھو گئی ،کرنٹ سے 2مزدور جاں بحق،2زخمی

لاہور ،کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں کو چھو گئی ،کرنٹ سے 2مزدور جاں ...

  

لاہور (وقائع نگار، اے این این ) لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین ٹریک کیلئے کام کرنے والی کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکرانے سے 2 مزدور جاں بحق ٗ2زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج میٹرو ٹرین منصوبے کے ترقیاتی کام کے دوران ایک کرین بجلی کی ہائی وولٹیج تاروں سے ٹکراگئی ، جس کے نتیجے میں 2 مزدور موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق مزدوروں کی شناخت غلام شبیر اور انور کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق ناروال سے ہے۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کی ہے، انہوں نے زخمی مزدورکوعلاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے حادثے کی تحقیقات کاحکم دے دیا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -