پنجاب بھر میں گیس بحران،شہری سراپا احتجاج بن گئے

پنجاب بھر میں گیس بحران،شہری سراپا احتجاج بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( اپنے نامہ نگار سے) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں گیس کی ڈیمانڈ 3000 ملین کیوبک فٹ سے تجاوز کر گئی ہے اور گزشتہ روز اتوار کے دن شہری گیس نہ ملنے پر مجبوراً بازاری کھانے استعمال کرتے رہے ہیں جبکہ ایل پی جی اور لکڑیوں کا استعمال بڑھ کر رہ گیا ہے۔ گیس حکام کا کہنا ہے کہ سردی کی شدت بڑھنے پر گیس کی ڈیمانڈ بڑھ کر رہ گئی ہے اور گزشتہ چند دنوں سے گیس کی ڈیمانڈ میں حیرت انگیز حد تک اضافہ ہوا ہے۔ دوسری جانب لاہور کے اکثر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے اور بالخصوص گنجان علاقے گیس بحران کی لپیٹ میں ہیں جس پر شہری سراپا احتجاج بن کر رہ گئے ہیں۔ اس میں گزشتہ روز اتوار کے دن گیس کی لوڈشیڈنگ بڑھنے پر شہری بازاری کھانے استعمال کرتے رہے ہیں جس پر بازاروں میں زبردس رش رہا ہے اور گھروں میں گیس کا پریشر مستقل طور پر ڈاؤن رہنے پر بیکریوں اور تندوروں پر رش بڑھ کر رہ گیا ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے اقدامات کرنا چاہیے جبکہ گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس کی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے جس کے مقابلہ میں گیس کے ذخائر میں کمی کا سامنا ہے جس کے باعث گیس کی قلت ہے۔ اس میں صارفین کو چاہیے کہ گیس کا کم سے کم استعمال کریں اور گیس ہیٹرز کا استعمال کرنے کی بجائے گرم کپڑوں کا استعمال کریں۔

مزید :

صفحہ اول -