قلعہ سیف اللہ اور پشین میں کارروائیاں،4 دہشتگرد گرفتار

قلعہ سیف اللہ اور پشین میں کارروائیاں،4 دہشتگرد گرفتار

  

کوئٹہ(اے این این)بلوچستان کے اضلاع قلعہ سیف اللہ اور پشین میں ایف سی اور حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے نسائی میں کارروائی کے دوران تین افراد کو گرفتار کر لیا ، تینوں کو کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبے میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ پشین کے علاقے کربلا میں بھی کاروائی عمل میں لائی گئی ہے اور ایک شرپسند کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -