وزیراعظم نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی

وزیراعظم نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی

  

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم نواز شریف نے چیئرمین اوگرا کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری مسترد کردی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین اوگرا سعید احمد کی مدت ملازمت میں توسیع کی سمری کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کو ارسال کی گئی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ چیئرمین اوگرا کو ملازمت کی مدت میں توسیع دی جائے تاہم نواز شریف نے یہ سمری مسترد کردی ہے۔ چیئرمین اوگرا سعید احمد کی مدت ملازمت اپریل میں ختم ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -