پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات امیدکی کرن ہے،گلف نیوز

پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات امیدکی کرن ہے،گلف نیوز

  

اسلام آباد(اے این این )موقرخلیجی اخبار’’گلف نیوز‘‘نے پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات کوامیدکی کرن قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دونو ں ہمسایہ ملکوں کے پاس موقع ہے کہ وہ دنیاکویہ دکھائیں کہ اگرعزم ہوتودہشت گردی کوشکست دی جاسکتی ہے۔اخبارنے اپنے اداریے میں لکھاکہ پٹھان کوٹ ائیربیس پرحملے کے بعدایک ہفتے سے زائدوقت تک ہرکوئی پاک بھارت مذاکرات کے مستقبل کے حوالے سے قیاس آرائی کرتارہامگرآخرکاردونوں ملکوں نے فیصلہ کیاکہ اس حوالے سے مختصرانتظار کیاجائے۔اخبارکے مطابق دہشت گردی کے حملوں نے ماضی میں دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان بات چیت کے عمل کوسبوتاژ کیا اکثردونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی بہتری کے آثارنظرآنے لگتے تو ایسے حملوں کی شدت میں بھی اضافہ ہوجاتا۔اخبارکے مطابق بعض تجزیہ کاروں کے مطابق پٹھان کوٹ حملہ نریندری مودی کے اچانک دورہ لاہورکے بعدبحال ہونے والے امن عمل کوپٹر ی سے اتارنے کی کوشش ہے ۔یہ فیصلہ ظاہرکرتاہے کہ دونوں جانب یہ سوچ ہے کہ خواہ کچھ بھی ہوجائے مسائل کاپائیدارحل صرف بات چیت کے ذریعے ہی نکالاجاسکتاہے۔اخبارکے مطابق دنیابھرمیں لوگوں کو دہشت گردی کے حملوں کاسامناہے تاہم پاکستان اوربھارت کو دنیاکویہ بتاناہوگاکہ اگرعزم ہوتودہشت گردی کوشکست دی جاسکتی ہے۔بات چیت جلداورہرسطح پرہونی چاہیے امن کے قیام میں وقت درکارہے تاہم رہنماء پرعزم ہیں جسیکوئی بندوق یاگرنیڈ متزلزل نہیں کرسکتا۔

مزید :

صفحہ اول -