متحدہ کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل، یونٹس اور سیکٹرز اب یو سیز و ٹاؤن کہلائیں گے

متحدہ کا تنظیمی ڈھانچہ تبدیل، یونٹس اور سیکٹرز اب یو سیز و ٹاؤن کہلائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (خصوصی رپورٹ) ایم کیو ایم نے پارٹی تنظیمی ڈھانچہ تبدیل کر دیا۔ نئے اسٹرکچر میں یونٹس اور سیکٹر، یو سیز اور ٹاؤن کہلائیں گے۔متحدہ قومی مومنٹ کے نئے تنظیمی ڈھانچے کا اعلان کراچی کے لال قلع گراؤنڈ میں منعقدہ جنرل ورکز اجلاس میں کیا گیا۔ نئے تنظیمی اسٹرکچر کے مطابق یونٹس اب یوسیز اور یونٹ انچارج یو سی آرگنائزر کہلائیں گے۔ سیکٹر کی حدود ٹاؤن تک بڑھا دی گئی ہیں۔ سیکٹر اب ٹاؤن اور سیکٹر انچارج، ٹاؤن آرگنائزر کہلائیں گے۔ اسی طرح یونٹ کمیٹی اور سیکٹر کمیٹی، یونین کمیٹی اور ٹاؤن کمیٹی کہلائیں گی۔ ایم کیو ایم کے مطابق ان تبدیلیوں کا اطلاق فی الحال صرف کراچی میں ہو گا

مزید :

صفحہ اول -