عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،سائرہ افضل تارڑ

عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کریں گے،سائرہ افضل تارڑ

  

حافظ آباد (صباح نیوز)مسلم لیگ ن عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی،غربت،جہالت ،بے روزگاری کے خاتمے اوربین الاقوامی برادری میں باوقار مقام کا حصول جمہوریت کی مضبوطی سے ہے۔ان خیالات کااظہار محترمہ سائرہ افضل تارڑ وفاقی وزیرمملکت نے نواحی گاؤں جگانوالہ بشمولہ کڑیالہ میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی اہم شخصیات رائے مختاراحمد،شاہد بھون،فیاض احمد تارڑ،رانا سیف اللہ،سرفراز احمد اتارڑ،ملک ذکریااوررانافخر بھی موجود تھے ۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت پر یقین نہ رکھنے والے افراد کو عوام انتخابات میں نظرانداز کردیتے ہیں یہی جمہوری انتقام ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو حقیقی دینے کی پالیسی پر عمل پیراہے جس سے عوام میں اطمینان کی لہر واضح دیکھی جاسکتی ہے حکومت کے دیگر اہم اقدامات کی طرح قومی صحت پروگرام کا اعلان تاریخی اقدام ہے جس سے لاکھوں غریب خاندانوں کو علاج معالجہ کی سہولیات مسیر آنے سے ان کو حقیقی ریلیف حاصل ہوگا جبکہ اس قومی صحت پالیسی کے ذریعے صحت کارڈ جاری ہونے سے انہیں علاج معالجہ کی سہولیات حاصل کرنے میں نہایت آسانی بھی ہوگی۔

مزید :

صفحہ اول -