شہبازشریف کا مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں بچے پر کتے چھوڑنے کی خبر کا نوٹس

شہبازشریف کا مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں بچے پر کتے چھوڑنے کی خبر کا نوٹس

  

لاہور(این این آئی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں بچے پر کتے چھوڑنے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈی پی او مظفر گڑھ کو واقعہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے اور افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا حکم دیاہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہونے والے بچے کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -