نعمت علی بنگش طالبان کے چنگل سے فرار
پارا چنار (نمائندہ پاکستان )پاراچنار کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے نعمت علی بنگش ولد نوروز علی بنگش شدت پسندوں کے ٹھکانے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ نعمت علی بنگش کو شدت پسندوں نے پشاور جاتے ہوئے اغواء کرلیا تھا اور اورکرزئی ایجنسی کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا جسے طالبان شدید تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے دو سال تک اسے تنگ و تاریک غار میں رکھنے کے بعد جب اسے دوسرے ٹھکانے منتقل کیا جارہا تھا کہ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگیا۔