نماز جمعہ کا خطبہ وزارت مذہبی امور کا تحریر کردہ ہو گا، مشیر وزیر اعلی سندھ

نماز جمعہ کا خطبہ وزارت مذہبی امور کا تحریر کردہ ہو گا، مشیر وزیر اعلی سندھ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے سندھ حکومت نے نیا فارمولا تیار کر لیا۔ صوبائی مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو کہتے ہیں، صوبے کی تمام مساجد میں جمعہ المبارک کا خطبہ وزارت مذہبی امور تحریر کرے گی، تاہم علما نے تجویز کو ناقابل عمل قرار دید یاہے۔سندھ کی مساجد میں ایک ہی خطبہ جمعہ ہو گا اور وہ بھی وزرات مذہبی امور تحریر کرے گی۔ اتوار کو سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو نے فارمولے کی تفصیلات بتائیں۔ عبدالقیوم سومرو نے کہا کہ وفاق سے تین ماہ سے مذاکرات چل رہے تھے۔جلد قانون سازی بھی ہو گی۔ تمام علمائے کرام پر مشتمل بورڈ خطبات تیار کریں گے۔ علما نے سندھ حکومت کے فارمولے کو اچھا اقدام تو قرار دیا لیکن اس پر عمل کے حوالے سے کئی سوال اٹھا دئیے۔ مفتی نعیم کہتے ہیں فارمولے پر عمل کیسے ہو گا۔ معروف عالم دین حاجی حنیف طیب نے سندھ حکومت کی تجاویز کو سرے سے ہی ناقابل عمل قرار دے دیا۔علما کا کہنا تھا کہ فرقہ واریت روکنے کیلئے صرف تجاویز کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -