پراسیکیوشن بل کالا قانون ہے، فوری منسوخ کیا جائے، غوث علی شاہ

پراسیکیوشن بل کالا قانون ہے، فوری منسوخ کیا جائے، غوث علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سید غوث علی شاہ نے سندھ اسمبلی کی جانب سے جمعرات کو مقدمات واپس لینے اور پراسیکیوٹر تبدیل کرنے کا اختیار پراسیکیوٹر جنرل کو دینے کا بل پاس کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کالا قانون ہے ،اسے فوری طور پر منسوخ کیا جائے،بل پاس کراکر پیپلزپارٹی اپنے صفوں میں موجود کریمنلزمجرموں کو تحفظ دینا چاہتی ہے ،لیکن پاکستان کی آزاد عدلیہ اس بل کو منسوخ کردے گی،اتوار کو کراچی سے جاری ایک بیان میں سید غوث علی شاہ نے کہا کہ جو بل پاس کرایا گیا ہے وہ عدل وانصاف کی راہ میں رکاوٹ ہے اور یہ بل غریب عوام کے خلاف استعمال ہوگا اور جو لوگ لوٹ مار میں ملوث ہیں مجموعی طور پر اس بل کا فاعدہ وہی لوگ اٹھا سکیں گے،انہوں نے کہا کہ موجودہ 21 ویں صدی میں ایسے بل کی کوئی ضرورت نہیں ہے،عدلیہ کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے اور عدالتی کام میں مداخلت نہ کی جائے،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے جو بل کی مخالفت کی ہے وہ جائز ہے،پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی میں اکثریت کی بنیاد پر من مانے فیصلے کرنے چاہتے ہیں جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جاسکتی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ارکان اسمبلی نے جس طرح بل کی مخالفت کی وہ قابل ستائش ہے اور اس سے یہ بات بھی ثابت ہوچکی ہے کہ پیپلزپارٹی کو من مانی کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،انہوں نے کہا کہ وکالت کے دعوے داراسمبلی میں ایسے فیصلے کررہے ہیں،جنہیں دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ قانون کو انہوں نے مذاق بنادیا ہے۔