وزیر اعلیٰ کا کرین بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار
لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پرکام کرنے والی کرین بجلی کی تاروں سے ٹکرانے کے باعث 2 مزدوروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔وزیر اعلیٰ نے جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کیاہے اورانتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی مزدوروں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیر اعلیٰ نے اس افسوسناک حادثے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی ہے کہ منصوبے پر کام کے دوران حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اوراس ضمن میں متعلقہ ادارے حفاظتی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کریں۔