بنوں ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،12گرفتار

بنوں ،بجلی چوروں کیخلاف آپریشن ،12گرفتار

  

بنوں( نمائندہ پاکستان) واپڈا پیسکو سٹاف اور پولیس کے مشترکے چھاپے ڈائریکٹ بجلی چوری پر 12افرادگرفتار کرکے حوالات میں بند کردیئے گئے 4کروڑ 6لاکھ روپے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر سی این جی پمپ۔ کرش میشن، دال ملز۔ واٹرسپلائی سکیم سمیت 28مختلف علاقوں میں 58بجلی ٹرانسفارمروں کیے بجلی کاٹ دی گئی تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پیسکو سیدحسن فاضل کے واضح احکامات پر عمل کرتے ہوئے ایس ای واپڈا عبداﷲشاہ، ایکسن پیسکو شوکت اﷲمروت اور ایکسن میاں محمد آیاز خان کی حصوصی ہدایت پر ایس ڈی او اربن شمس العابدین، ایس ڈی او کینٹ رحمن اﷲخٹک، ایس ڈی او غوریوالہ مراد علی خان، انچارج ڈومیل دل اسلم خان، ایس ڈی او ککی فرید خان وزیر، انچارج سورانی قسمت علی خان، ایس ڈی او رورل نمبر2محمد قیاز خان، پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین سرکل چیئرمین ملک غلام علی خان، ڈویژنل چیئرمین پیراشفاق خان ،سیکرٹری اطلاعات عمرعلی خان ،ٹیکنکل سٹاف طاہر وسیم خان ،حسن علی، جھانذیب خان، حمید اﷲخان، محمد طارق ،رفید اﷲنعیم خان اورایس ایچ او تھانہ پیسکو محمد اسحاق خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ الگ الگ چھاپوں کے دوران بنوں سٹی اور دیہی علاقوں میں ڈئریکٹ بجلی استعمال کرنے پر 12افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف بجلی ایکٹ کے مطابق مقدمات کا اندراج کرکے پیسکو حوالات میں بند کردیا جبکہ بنوں کے اکلوتے سی این جی پمپ، تین عدد کرش میشنوں، ڈومیل میں دال ملز ،تین عدد واٹرسپلائی سکیم ،مسلم آباد، کوٹ براڑہ، ایریگشن کالونی، بوزہ خیل، شریف شاہ، کوٹی سادات، منجہ خیل، مومین آباد ،سیروبڈا خیل ،بھرت خاص، خوجڑ ی خاص، ڈاڈ کچکوٹ، شاہ دیو، دا خان کلہ سمیت 28علاقوں میں بجلی بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 58بجلی ٹرانسفارمروں کی بجلی مین گیارہ ہزار لائن سے منقطع کردی جبکہ جن ٹرانسفارمروں پر بجلی میٹر نہیں لگے تھے ان تاروں کو ضبط کرلیں اایس ای واپڈا عبداﷲشاہ نے اس موقع پر بتایا کہ ہم پروزارت پانی و بجلی کی طرف سے مسلسل دباہے بجلی صارفین سے التماس ہے کہ بقایاجات فوری ادا کریں اور میٹرز کنکشن کے خصول کیلئے داخلہ جلد از جلد کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -