خسرہ کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ٹانک میں خسرہ بچاؤ مہم کا آغاز

خسرہ کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ٹانک میں خسرہ بچاؤ مہم کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(بیورورپورٹ)خسرہ کی وباء کو پھیلنے سے روکنے کے لئے ٹانک میں خسرہ بچاؤ مہم سوار سے شروع کر دی جا ئیگی جس کے لئے محکمہ صحت ٹانک نے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے خسرہ کے حوالے سے ملنے والی اطلا عات پر ٹانک کی حساس یونین کونسلوں میں خسرہ کی مہم پہلے سے جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں بچو ں کو خسرہ سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جا چکے ہیں جس سے خسرہ کی وباء کو کافی حد تک پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسیر ٹانک ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے خسرہ کی روک تھا م کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے انتظامات ے کے بارے میں میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ خسرہ کے بارے ابتدائی طور پریونین کونسلررنوال ،یونین کونسل جٹاتر،یونین کونسل گل امام اور یونین کونسل سرنگزونہ میں خسرہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں جس پر محکمہ صحت ٹانک نے ایکشن لیا اور مذکورہ حساس یونین کونسلوں میں خسرہ سے بچاؤ مہم کا آغاز کیا اور اب تک ہزاروں بچوں کو خسرہ کے حفاظتی ٹیکے لگائے جا چکے ہیں اور مذید بھی یہ عمل جاری رہے گا تاکہ خسرہ کے وائرس سے بچوں کو بچایا جا سکے۔ انہوں کا مذید بتانا تھا کہ ٹانک میں خسرہ بچاؤ مہم سوموار کے روزسے شروع کرنے کے لئے گز شتہ شب ڈی سی آفس ٹانک میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ وزیر ،اے اے سی یوسف کریم ،ڈاکٹر ولی اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے شرکت کی اجلاس میں خسرہ مہم کی کامیابی کے لئے عملی اقدامات اٹھانے کے فیصلے کئے گئے جس کی روشنی میں سوموار کے رو زسے ٹانک میں خسرہ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں خسرہ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی تدبیر کے طور پر بچوں کو ٹیکے لگوائے جائیں گے اور اس کے لئے پشاور سے وافر مقدار میں ویکسین ٹانک پہنچ گئی ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر جاوید آرائیں نے خسرہ مہم کی کامیابی کے لئے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خسرہ کی علامات ظاہر ہونے پر مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تاکہ اس کے اثرات سے بچوں کو بچایا جا سکے اور اس کے لئے ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک میں خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں