ڈیرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 خواتین سمگلر گرفتار

ڈیرہ ،منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 خواتین سمگلر گرفتار

  

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)پروآپولیس نے رمک چیک پوسٹ پربڑی کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی پچیس کلوسے زائدچرس برآمدکرکے تین خواتین کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوربنوازخان کی ہدایت پرپروآپولیس نے رمک چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران ایک بس پرسوارتین خواتین کی تلاشی کے دوران نوربی بی بیوہ عدنان سکنہ تخت بائی مردان حال بنارس کالونی کراچی سے 5120گرام چرس‘اسکی بیٹی فضیلت بی بی سے 11240گرام چرس اورحسینہ بی بی زوجہ ایازخان سکنہ تخت بائی مردان حال بنارس کالونی کراچی سے 8775گرام چرس برآمدکرلی۔پولیس نے تینوں خواتین کوگرفتارکرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پکڑی گئی چرس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -