مولانا ظفر علی خان کا143 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

مولانا ظفر علی خان کا143 واں یوم پیدائش آج عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا

  

عارف والا (اے این این ) بابائے صحافت ادیب و تحریک پاکستان کے ممتاز رہنما مولانا ظفر علی خان کی143 واں یوم پیدائش آج 18 جنوری بروز پیر کو عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے صحافتی اور دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام عارفوالاسمیت ملک بھر میں سیمینارز ،کانفرنسسز اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں تحریک پاکستان کی جدوجہد میں مولانا ظفر علی خان کے کردار پرروشنی ڈالی جائے گی ۔وہ 18جنوری 1873کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے ۔ الیکٹرؤنک وپرنٹ میڈیا خصوصی پروگرام اورفیچر شائع کریں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -