’’فکس اٹ‘‘ مہم کام کر گئی، وزیر اعلیٰ سندھ چھٹی والے دن سڑکوں پر نکل آئے

’’فکس اٹ‘‘ مہم کام کر گئی، وزیر اعلیٰ سندھ چھٹی والے دن سڑکوں پر نکل آئے

  

کراچی(خصوصی رپورٹ) ’’فکس اٹ ‘‘مہم کام کر گئی، وزیر اعلیٰ سندھ چھٹی والے دن کراچی کی سڑکوں پر نکل کھڑے ہوئے، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا معائنہ کیا، سائیں سرکار نے شہر کی گندگی صاف کرنے اور گٹروں کے ڈھکن لگانے کیلئے ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیدیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو شاید ہوش آہی گیا ہے، جبھی تو چھٹی والے دن شہر قائد کے معائنہ کیلئے چل پڑے! ٹوٹی سڑکوں اور سیوریج سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر سے گندگی ختم کرنے اور گٹروں پر ڈھکن لگانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔سید قائم علی شاہ نے ایک بار پھر گلہ کیا کہ جس گٹر پر ڈھکن نہیں ہوتا ان کی تصویر لگا دی جاتی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ اول -