سانحہ نشترپارک کے ملزمان کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے، ثروت اعجاز قادری

سانحہ نشترپارک کے ملزمان کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے، ثروت اعجاز قادری

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے ہمارے قائدین نے لازوال قربانیاں دی ہیں ،سانحہ نشترپارک کے شہیدوں کے ملزمان کی عدم گرفتاری لمحہ فکریہ ہے ،ضرب عضب آپریشن دہشتگردوں اور ملک لوٹنے والوں کے خلاف جاری رہنا چاہیے ،حکومت سندھ سانحہ نشترپارک کے دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے ،حکومت ،پولیس اور عدلیہ سے نشترپارک کے اصل کرداروں کی گرفتار ی کا مطالبہ کرکرکے مایوس ہوچکے ہیں ،آج ہم چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ نشترپارک کا کیس فوجی عدالت میں چلایا جائے ،نشترپارک کے دہشتگردوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کرکے نشترپارک میں ہی پھانسی دیجائے ،ہمارے دل افسردہ ہیں ہمیں انصاف نہیں مل رہا ہمارے قائدین کو شہید کرنیوالے آج بھی دہشتگردی میں مصروف عمل ہیں ،امیر شہدائے میلادالنبی ﷺوسربراہ سنی تحریک محمد عباس قادری کی جرأ ت وبہادری کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے عشق رسول پر مرمٹنے کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا اور ملکی سلامتی کیلئے سب کچھ قربان کرنے کادرس دیا ،ہماری دونوں اعلیٰ قیادتوں نے ملک کی سلامتی وبقاء اور دہشتگردی کے خلاف قربانی دینے کا جذبہ اپنی جانیں قربان کرکے بیدار کیا ہے ،ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے وطن عزیزکی سلامتی کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ،دہشتگردی سے خوف زدہ ہوکر ملک چھوڑنے والے نہیں جھوٹے مقدمات ہمیں حق کی راہ سے نہیں ہٹاسکتے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے PECHSسو سائٹی میں امیر شہدائے میلاد النبی و سربراہ سنی تحریک محمد عباس قادری کے سالانہ عرس کے موقع پر شہدائے میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اہلسنت کے کھوئے ہوئے تشخص کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ،اہلسنت کو ایک لڑی میں پرونا ہمارے شہید قائدین کا خواب تھا انشاء اللہ اس خواب کو تعمیر کرینگے ،اس موقع پر ممتاز عالم دین پیر سید مظفر حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے پوری زندگی قرآن وسنت کی بالادستی اور عشق رسول میں سرشار ہوکر بسر کی ،باطل قوتوں کا قلم کی طاقت سے قلع قمع کیا،آج پھر دین میں فتنہ پھیلانے والے سر اٹھانے کی ناپاک جسارت کررہے ہیں ،عوام اہلسنت ان سے ہوشیار رہیں ،آقا ﷺ کا میلاد منانے والے عاشقان رسول علم کے ساتھ تعظیم کو اپنا شعار بنائیں ،اعلیٰ حضرت امام احمد رضا نے عشق رسول کو فروغ اور قرآن وسنت کی بالادستی کا درس دیاہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -