سینئر صحافی منظور عباسی کو سپردخاک کردیاگیا

سینئر صحافی منظور عباسی کو سپردخاک کردیاگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے ممبر منظور عباس عباسی کو سپردخاک کردیاگیا۔ صحافی منظور عباس گزشتہ روز انتقال کرگئے تھے جن کی نماز جنازہ اتوار کو مسجد فاروق اعظم بوٹ بیسن میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صحافیوں، اساتذہ، دوست احباب، رشتہ دار کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی میت کو نماز جنازہ کے بعد ڈی ایچ اے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم نے سوگواروں میں 2 بیٹے، 1 بیٹی اور بیوہ چھوڑے ہیں۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری علاؤ الدین خانزادہ، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز خان فاران، جنرل سیکریٹری ارشاد کھوکھر، کے یو جے دستور کے صدر افسر عمران، سیکریٹری شعیب خان نے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -