جی ایم سید نے اپنی زندگی سندھ کی خوشحالی کیلئے گزاردی، اشرف نوناری
حیدرآباد (بیورو رپورٹ ) جدید قوم پرست سیاست کے بانی رہبر سندھ سائین جی ایم سید کی 112 سالگرہ کے موقعے پر سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری کی قیادت میں تحریک کے وفد نے سن پہنچ کر سائین جی ایم سید کی مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ،اس موقع پر رہنماؤں نے سندھ کی خوشحالی و ترقی کیلئے دعا ئیں مانگی ،مزار کے احاطے میں سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سائیں جی ایم سید کا فکر قوم کیلئے مشعل راہ ہے ،سید نے اپنی زندگی سندھ اور سندھی عوام کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے گذاردی جی ایم سید کی جدوجہد کے باعث آج دنیا میں سندھی قوم کی ایک الگ پہچان ہے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ وقت سید کی سندھ کیلئے انتہائی مشکل ہے اور ایسی صورتحال میں سندھ کے تمام قوم پرست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مشترکہ طور پر جدوجہد کرکے سید کی سندھ کو بچانہ پڑے گا ، انہوں نے کہا کہ جی ایم سید کا دیا ہوا نظریہ قوم پرستوں اور سندھی قوم کیلئے مشعل راہ ہے جس پر چلتے ہوئے اپنے آئینی حقوق حاصل کئے جا سکتے ہیں جی ایم سید کی 112 ویں سالگرہ کے موقعے پر انہوں نے تمام قوم پرستوں سے اپیل کی کے وہ اپنے مخصوص مفادات اور انا پرستی کو ختم کرکے سندھ کے وسیع تر مفاد میں متحد ہوجائیں ، سندھ نیشنل تحریک کے وفد میں مرکزی رہنما نجیب احمد تھیبو، جھانگی ملاح ، اختر سندھی ،شبیر انقلابی ، سندھ نیشنل ناری تحریک کی مرکزی صدر ڈاکٹر عظمی ٰ جوکھیو،ڈاکٹر عابدہ صدیقی ،شاہدہ یوسف زئی ودیگر بھی شامل تھے ۔