نیشنل ایکشن پلان ملکی سلامتی کا ایجنڈا ہے، عدنان حسن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک ڈاکٹر سلیم حیدر کے سیاسی معاون و مشیر عدنان حسن نے ایک فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان ملکی سلامتی کا ایجنڈ اہے ۔ ملک میں امن وامان قائم کرکے ہی ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتے ہیں۔ کچھ نادیدہ قوتیں نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی سے خوفزدہ ہیں اور ایک سازشی سوچ کے تحت ملک کے غدار ، طاقتور عناصر کو سزاؤں اور جیلوں سے بچانا چاہتی ہیں تاکہ اسٹیٹس کو نہ ٹوٹے۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی صرف اسی صورت ممکن ہے کہ عدلیہ اور فوج ایک پیج پر آکر کام کریں ۔ آج عدلیہ کے فیصلے وقت پر اور طاقتور افراد کے خلاف نہ ہونے کی وجہ سے ملکی سلامتی خطرے سے دوچار ہے۔