لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج، ایک ملزم گرفتار

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن میں گزشتہ روز 13 سالہ لڑکی کو 3 افراد نے اغوا کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ لڑکی کے بیان کے بعد والد کی مدعیت میں تھانہ بوٹ بیسن میں اغوا اور زیادتی کی دفعات کے تحت 3 ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم جنید کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہیں۔ پولیس حکام کا دعوی ہے کہ فرار ہونے والے دونوں ملزموں کی شناخت کر لیا گیا ہے جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -