کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 2 شدید زخمی

کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق، 2 شدید زخمی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ٹرالر نے موٹر سائکل سوار تین افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔بھینس کالونی کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائکل پر سوار تین افراد کو کچل دیا جس کے نتیجے میں اشتیاق نامی نوجوان جاں بحق جبکہ قاسم اور عابد نامی افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ شہریوں نے ٹرالر ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ٹرالر ڈرائیور کے مطابق سوزوکی پک اپ نے موٹر سائکل سواروں کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائکل ٹرالر کے نیچے آ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرالر کو تحویل میں لیکر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

مزید :

کراچی صفحہ آخر -