جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید بیگ کوسپردخاک کردیا گیا

جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرشید بیگ کوسپردخاک کردیا گیا

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے ڈپٹی سیکر کراچی عبد الرشید بیگ نماز جنازہ رحمانیہ مسجد گارڈن میں اداکی گئی ، بعد ازاں انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں ،کارکنوں، مرحوم کے رشتہ دار ، دوست احباب اور اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔نمازجنازہ میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، سکریٹری ممتاز سہتو، نائب امیر محمد حسین محنتی، کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد ،مسلم پرویز، اسامہ رضی ،ڈاکٹر واسع شاکر ،سکریٹری عبد الوہاب ڈپٹی سکریٹری انجینئر صابر احمد ،سیف الدین ایڈوکیٹ ،راشد قریشی ، ڈپٹی سکریٹری اطلاعات اقبال چوہدری ، ضلعی امراء منعم ظفر، عبد الرزاق خان ، محمد اسلام ، یونس بارائی ، عبد الواحد شیخ ، الخدمت کراچی کے سکریٹری انجینئر عبد العزیز ،سابق سکریٹری اطلاعات سرفراز احمد ،سعید عثمانی ،خلیفہ انوار، اشرف اعوان، محمد مسلم ،عبد الجمیل، ڈاکٹر عظیم الدین ، ندیم اقبال ایڈوکیٹ ،الطاف شکور، نصیر سلیمی ، اسحاق خان اور دیگر نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے سلسلے میں آج بعد نماز عشاء 7:45بجے شب رحمانی مسجد گارڈن میں درس قرآن کی محفل ہوگی ۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی درس قرآن دیں گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -