سلیم مانڈوی والا اور مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس

سلیم مانڈوی والا اور مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کو سندھ حکومت کے حوالے کےئے جانے کی پیشکش پر غور کیلئے ایک اعلی سطحی اجلاس محکمہ خزانہ سندھ کے دفتر میں منعقد کیا گیا ۔اجلاس میں پاکستان اسٹیل کی نمائندہ CBAیونین کے چےئرمین شمشاد قریشی ، جنرل سیکریٹری سید حمید اللہ ، انفارمیشن سیکریٹری مرزا طارق جاوید اور دیگر نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکاء کی جانب سے پاکستان اسٹیل کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور پاکستان اسٹیل کی تکنیکی ومالی صورتحال اور ملازمین کو درپیش مسائل و مشکلات کا بھرپور جائزہ لیا گیا۔ حکومت سندھ نے پاکستان اسٹیل کی CBAکے موقف کی حمایت کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملازمین کی گذشتہ 3ماہ (اکتوبر ، نومبر، دسمبر،2015 ؁ء )کی تنخواہیں اور مئی 2013 ؁ء سے ریٹائرڈ ومرحوم ملازمین کے واجبات کی ادائیگی فوری ممکن بنائیں ۔ کیونکہ نجکاری کے نام پر ملازمین کو اُن کے جائز واجبات سے محروم نہیں رکھا جاسکتا ۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے اِس اَمر کا اعادہ کیا کہ حکومت سندھ پاکستان اسٹیل سے متعلق فیصلہ سندھ کے عوام اور پاکستان اسٹیل کے وسیع ترمفاد میں کریں گے اور اس اُمید کا اظہار کیا کہ ملک کا یہ سب سے بڑا صنعتی ادارہ ملک کی صنعتی ترقی میں ایک باربھر اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔

مزید :

کراچی صفحہ آخر -