پی ایس ای100انڈیکس میں 947 پوائنٹس کی کمی، 30 ہزار 53 کی سطح پر آگیا

پی ایس ای100انڈیکس میں 947 پوائنٹس کی کمی، 30 ہزار 53 کی سطح پر آگیا
پی ایس ای100انڈیکس میں 947 پوائنٹس کی کمی، 30 ہزار 53 کی سطح پر آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سٹاک مارکیٹوں کے انضمام کے بعد بننے والی پاکستان سٹاک مارکیٹ اپنے قیام کے روز سے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ پیر کے روز بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر پی ایس ای100انڈیکس میں 947 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد پی ایس ای 100 انڈیکس 30 ہزار 53 کی سطح پر آگیا ہے۔ علاوہ ازیں پورے ایشیا کی سٹاک مارکیٹوں میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے ۔

مزید :

بزنس -