میئر کراچی وسیم اختر کی 2 مقدمات کی عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے میئر وسیم اختر کی 2 مقدمات میں عبوری ضمانت میں یکم فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما و میئر کراچی وسیم اختر کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سہراب گوٹھ اور سپر ہائی وے کے تھانوں میں درج بغاوت کے مقدمات میں ضمانت میں توسیع کی گئی ہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر کا کہنا تھا کہ میرے اوپر جھوٹے مقدمات درج ہیں جو بہت جلد ختم ہوجائیں گے۔ سندھ حکومت نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کراچی میں گٹروں کا مسئلہ پیدا کیا ہے اور غیر قانونی طریقے سے بلدیاتی اداروں کے فنڈز استعمال کررہی ہے۔