سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کی تمام سٹاک مارکیٹس کریش، تیل مزید سستا ہونے کا امکان

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کی تمام سٹاک مارکیٹس کریش، تیل مزید سستا ہونے کا ...
سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کی تمام سٹاک مارکیٹس کریش، تیل مزید سستا ہونے کا امکان

  

ریاض ‘ ابوظہبی (ویب ڈیسک) ایران پر بین الاقوامی پابندیوں کے خاتمے کے بعد مشرق وسطیٰ کی تمام سٹاک مارکیٹیں کریش کر گئی ہیں۔ ایران پر پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران کی طرف سے یومیہ پانچ لا کھ بیرل اضافی تیل عالمی منڈی میں دستیاب ہوگا جس سے عالمی منڈی میں تیل کی اضافی فراہمی کی وجہ سے قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔ جو پہلے ہی بارہ سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔ سعودی عرب اور دبئی سمیت مشرق وسطیٰ کی تمام ساتوں سٹاک مارکیٹوں میں گراوٹ دیکھی گئی۔ دبئی کی سٹاک مارکیٹ میں 4.8 فیصد جبکہ سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ میں 7 فیصد کمی دیکھی گئی۔ ایران کی سٹاک مارکیٹ میں ایک فیصد اضافہ ہوا۔ قطر کی سٹاک مارکیٹ میں 6.7 فیصد ‘ ابوظہبی 4.5 فیصد ‘ اومان کی 3.2 فیصد اور بحرین کی سٹاک مارکیٹ میں 0.5 فیصد کمی دیکھی گئی۔ پچھلے ہفتے کے دوران تین بار عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 30 ڈالر فی بیرل سے کم ہوئیں۔ ایران نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی تیل کی پیداوار پابندیوں سے پہلے کی سطح پر لائے گا۔ سعودی عرب کی سٹاک مارکیٹ 5500 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

مزید :

بزنس -