2015:شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں مریم نواز پہلے،ماڈل ایان دوسرے ,ریحام خان تیسرے نمبر پر

2015:شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں مریم نواز پہلے،ماڈل ایان دوسرے ,ریحام خان ...
2015:شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں مریم نواز پہلے،ماڈل ایان دوسرے ,ریحام خان تیسرے نمبر پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) معروف عالمی تنظیم  دی بیوٹی اینڈ سوشل ریکارڈز  نے سال 2015 میں سب سے زیادہ شہرت حاصل کرنے والی خواتین میں خوبرو ماڈل ایان کا نام بھی شامل کر لیا ہے پہلے نمبر پر مریم نواز دوسرے نمبر پر ماڈل ایان اور تیسرے نمبر پر ریحام خان موجود ہیں رپورٹس کا جائزہ لیا جا رہا ہے, حتمی فیصلہ رواں ماہ کے آخر میں کر دیا جائے گا جبکہ ماڈل ایان نے عدالتوں کے چکر لگانے کی سنچری مکمل کر لی۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی خواتین میں مریم نواز 83فیصد، ماڈل ایان نے 79 فیصد جبکہ ریحام خان کی مقبولیت 71 فیصد رہی ہے, اداکارہ میرا 37 فیصد ، اداکارہ مشی خان 11 فیصد تک پہنچ سکی ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ مقبولیت حاصل کرنے والی شخصیات 24 تحقیقات کے نام ریکارڈ میں شامل کئے جانے کا امکان ہے, ان خواتین میں فلم انڈسٹری، ماڈلنگ، سیاست سمیت دیگر شعبے شامل ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -