الٹرا ساﺅنڈ میں بیٹی کا پتا چلنے پر بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا دیں

الٹرا ساﺅنڈ میں بیٹی کا پتا چلنے پر بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا دیں
الٹرا ساﺅنڈ میں بیٹی کا پتا چلنے پر بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) الٹرا ساﺅنڈ رپورٹ میں بیٹی کا پتا چلنے پر خاوند نے بیوی کو زہریلی گولیاں کھلا دیں ، بتایا گیا ہے کہ واپڈا ٹائون کے رہائشی فاروق کی شادی پانچ سال قبل مریم سے ہوئی تھی،ان کی دو بیٹیاں ہیں جو پیدائشی نابینا ہیں، متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ سسرال والے پہلے دو بیٹیوں کی وجہ سے میری بیٹی کوبرا بھلا کہتے تھے اور بات طلاق تک پہنچ چکی تھی،دوبارہ حاملہ ہونے پرجب الٹرا سائونڈ کروایا گیاتو اس میں بھی بیٹی کا امکان ظاہر ہوا جس وجہ سے سسرالیوں نے حمل ضائع کرنے کے لئے زہریلی گولیاں دے دیں جس کے باعث اس کی حالت خراب ہو گئی، تشویشناک حالت میں اسےہسپتال داخل کرا دیا گیا۔

مزید :

گوجرانوالہ -