رنبیر سے دوری کے بعد کترینہ کی سلمان سے ملاقاتیں شروع

رنبیر سے دوری کے بعد کترینہ کی سلمان سے ملاقاتیں شروع
 رنبیر سے دوری کے بعد کترینہ کی سلمان سے ملاقاتیں شروع

  

ممبئی(ویب ڈیسک) کترینہ کیف اور رنبیر کپور طویل معاشقے کے بعد حال ہی میں ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے رنبیر کپور سے الگ ہوتے ہی اپنے سابق محبوب سلمان خان کیساتھ ملاقاتیں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ رات اداکارہ نے ممبئی میں ایک ریسٹورنٹ میں منعقد کی جانیوالی پارٹی میں شرکت کی۔ مذکورہ پارٹی سلمان خان کی فلم سلطان کے فلمساز علی عباس ظفر کی جانب سے دی گئی تھی جس میں فلم کی کاسٹ اور انکے قریبی دوست مدعو تھے۔ پارٹی میں سلمان اور کترینہ نے بھی شرکت کی۔ اندرونی ذرائع کے مطابق دونوں ایک دوسرے کیساتھ کافی دیر تک بات چیت میں مصروف رہے۔

مزید :

تفریح -