یمن میں خود کش دھماکہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

یمن میں خود کش دھماکہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
یمن میں خود کش دھماکہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  

صنعا (ویب ڈیسک) یمن میں خود کش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کار سوار خود کش حملہ آور نے عدن کے سیکیورٹی چیف کے گھر کے باہر اپنی کارکو دھماکے سے اڑادیا۔ جس سے تباہی پھیل گئی تاہم اس حملے میں سیکیورٹی چیف شلال شئی محفوظ رہے۔ دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی اور پاس کھڑی دوسری گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہوگئیں۔ امدادی کارکنوں نے موقع پر پہنچ کر اپنی کارروائیاں شروع کردیں۔

مزید :

بین الاقوامی -