مخدوم امین فہیم کا انتقال، این اے 218 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری
مٹیاری(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 218 پر ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ جاری ہے جو بلاتعطل شام ساڑھے 5بجے تک جاری رہے گی،نشست پیپلز پارٹی کے سابق صدر مخدوم امین فہیم کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے گزشتہ روز ہی تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں ، حلقے میں مجموعی طور پر 3 لاکھ 8 ہزار 398 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لیے 263 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ مخدوم امین فہیم کے انتقال کے بعد این اے 218 کی نشست پر ان کے چھوٹے بھائی مخدوم سعیدالزماں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں۔ان کے مقابل فنکشنل لیگ کے امیدوار عبدالرزاق میمن کے بیٹے ناصر میمن، مجلس وحدت مسلمین کے فرمان علی شاہ ، آزاد امیدوار ثنا ملوکانی سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔ایس ایس پی مٹیاری امجد شیخ کے مطابق پولنگ کے دوران3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کے جوان سیکیورٹی پر تعینات رہیں گے۔