وزیر اعظم ، آرمی چیف مصالحتی مشن پر سعودی عرب روانہ، شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے

وزیر اعظم ، آرمی چیف مصالحتی مشن پر سعودی عرب روانہ، شاہ سلمان سے ملاقات کریں ...
وزیر اعظم ، آرمی چیف مصالحتی مشن پر سعودی عرب روانہ، شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف امن مشن پر سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور ایران میں حالیہ کشیدگی کے بعد پاکستان نے دونوں ممالک میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کیلئے روانہ ہوگئے ہیں۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، اس کے علاوہ سعودی فرمانروا سے ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔

سعودی فرمانروا سے ملاقات کے بعد وزیر اعظم اور آرمی چیف منگل کو ایران کیلئے روانہ ہونگے جہاں ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کریں گے اور انہیں بھی کشیدگی ختم کرنے پر قائل کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -