چوہدری نثار وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے، میاں صاحب ڈرتے ہیں یا بہت زیادہ محبت ہے: مولا بخش چانڈیو

چوہدری نثار وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے، میاں صاحب ڈرتے ہیں یا بہت زیادہ محبت ...
چوہدری نثار وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے، میاں صاحب ڈرتے ہیں یا بہت زیادہ محبت ہے: مولا بخش چانڈیو

  

حیدرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ چوہدری نثار وزیر اعظم کی بات نہیں مانتے میاں صاحب چوہدری نثار سے ڈرتے ہیں یا بہت زیادہ محبت ہے۔ اسحاق ڈار سب سمجھتے ہیں دو قدم پیچھے ہٹ کر بھی جلد منالیتے ہیں۔ اپوزیشن ایان علی اور ڈاکٹر عاصم کے پیچھے پڑی ہوئی ہے کیاملک کا سب سے بڑا مسئلہ ایان علی اور ڈاکٹر عاصم ہیں؟۔

حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارمیاں صاحب کی مانتے ہی نہیں،ہمیشہ اپنی بات پرڈٹ جاتے ہیں۔کچھ لوگ ہوتے ہیں جو مفاہمت جانتے ہیں ،اسحاق ڈارمعاملات کوسمجھتے ہیں،انہیں لوگوں کومنانے کاطریقہ آتاہے.

سارے اتحادسندھ حکومت کوختم کرنے پرتلے ہوئے ہیں،ہماری کوئی نہیں سن رہا، ایسالگتاہے کہ ملک کاسب سے بڑامسئلہ ڈاکٹرعاصم اورایان علی ہے، سندھ میں اپوزیشن کوپی پی کے علاوہ کوئی نظرنہیں آتا، ہمارے ہاں خوفزدہ جمہوریت ہے،ملک میں آزادانہ کام کرنےکاموقع نہیں ملتا، اگر جمہوریت تسلسل کےساتھ رہے تو مسائل حل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے قائدحزب اختلاف کابیان اہمیت کاحامل ہے، اقتصادی راہداری کے حوالے سے تمام صوبوں کوتحفظات ہیں، چاہتے ہیں کہ ملک ترقی کرے مگرصوبوں کواعتمادمیں لیاجائے، وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں کے منصوبوں کو اہمیت نہیں دیتی ، سندھ میں تھرکول منصوبہ بھی رکاہواہے ، اگرتھرکول منصوبے کواہمیت دی جاتی توآج لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہوتا۔تھرمیں کوئی قحط نہیں، تھرکے حالات پہلے سے کافی بہتر ہیں ۔

مزید :

حیدرآباد -اہم خبریں -